یونیورسٹی آف بونیر میں یورپی یونین اقوام متحدہ اورنیکٹا کے تعاون سے انتہا پسندی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں خطاب کرتےہوئے یونیورسٹی آف بونیر کےوائس چانسلر ڈاکٹر سیف الاسلام ،قادر، قبلہ آیاز۔ ڈاکٹر عبدالرحمان خلی کا کہنا تھا،معاشرے کو مزید پرامن اورترقی یافتہ بنانےکیلئے سب کو ملکر ٹھوس اقدامات کرنےہونگے،یہ ورکشاپ مختلف طبقات کو قریب لانے اورامن کے فروغ میں اہم کردارادا کرئے گی ۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار امن اورترقی کیلئے تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔ورکشاپ میں سکھ کمیونٹی کےنمائندوں سمیت مدارس کے طلباء و علماء کرام اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔