پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ بلاول نے واضح کر دیا ہے کہ وہ نہ فارم فورٹی سیون والے ہیں نہ سلیکٹڈ ہیں۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نےاپنےبیان میں کہا بلاول بھٹو پاکستان کے لوگ معاشی اورسیاسی استحکام ،امن چاہتے ہیں،وفاق پرتنقیدکرتے ہوئےکہامعاشی اعداد و شمار اچھے ہیں تو کسان کیوں پریشان ہیں،آج ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہت کم ہوچکی۔
ملکی نوجوانوں کو نقصان ہو رہا ہے،آن لائن کاروباری متاثر ہوچکا ہے،انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہے لیکن حکومت ماننے کو تیار نہیں ہے۔