محمکہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اعلان کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں تمام تعلیمی ادارے کل یکم جنوری 2025 بروز بدھ معمول کے مطابق کھلیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں کل تدریسی عمل بحال رہے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔