خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ ثانوی تعلیم کی طرف سے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔
اس سے قبل تعلیمی ادارے یکم جنوری کو کھلنے تھے تاہم، اب 7 جنوری کو کھولے جائیں گے۔