انگلیڈ کے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے سائن اپ کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ڈرافٹنگ کیلئے متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی رضا مندی بھی ظاہر کردی ہے۔
اتوار کو انگلش بولر لیوک ووڈ نے بھی پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے آفیشل سائن اپ کیا۔
لیوک ووڈ اس سے قبل پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
لیوک ووڈ مجموعی طور پر 161 ٹی 20 میچز میں 164 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025ء کو گوادر کرے گا۔