پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کئے جانے کا امکان ہے ، ڈرافٹنگ فلائٹس کا وقت پر نہ ہونا، ہوٹلنگ اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے لاہور منتقل کی جارہی ہے ۔
دوسری جانب ذرائع براڈ کاسٹرز کا کہناہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو لاہور منتقل کردیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان پی سی بی کی جانب سے ہی کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے گوادر جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ 3 جنوری تک حتمی طور پر باقاعدہ فیصلہ کرے گی تاہم مینجمنٹ نے زبانی طور پر فرنچائزز تک یہ بات پہنچا دی ہے ۔
پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور کو گیارہ جنوری ہونے کا امکان ہے ۔