پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے اب تک کی سب سے بڑے رجسٹرڈ کھلاڑی کے نام کا اعلان کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سپر سٹار ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کیلئے سائن اپ کر لیاہے ، ڈیوڈ وانر پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔
گزشتہ دنوں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے کے بعد ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کیلئے غیرملکی ڈرافٹس میں باضابطہ طور پر اپنا نام درج کروایا ہے۔
انکے علاوہ دیگر ممالک کے سرکردہ کھلاڑیوں میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن ، انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی، لیوک ووڈ، ایلیکس ہیلز، میتھیو شارٹ ، ٹم سوتھی، اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے نام کی تصدیق بھی ہو چکی ہے ۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا۔