ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے،آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی،وادی نیلم کےمختلف علاقوں میں آج بھی دن میں مزید ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
طویل خشک موسم اورسخت سردی کےبعدسکردو میں بھی برف باری ہوگئی،رات گئےسےصبح تک سکردو کےگردونواح میں ہونے والی برف باری سے خشک سردی کا خاتمہ ہوگیا،آزادکشمیر کے بعض علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی۔
وادی نیلم کےعلاقوں جاگران، گریس،ضلع باغ کےنواح میں لسڈنہ،سدھن گلی، گںگا چوٹی، مکڑا ،گنجا پہاڑ ہر بھی گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا۔
سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،منگلا،جہلم،راولپنڈی،لاہور،شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا،فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ، ملتان،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کےپہاڑی علاقوں میں سخت سردی متوقع ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی تیرہ، گلگت اور لیہہ میں منفی آٹھ، کوئٹہ، زیارت اور ہنزہ میں منفی چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا،پشاور میں درجہ حرارت ایک،اسلام آباد تین،لاہور سات اور کراچی میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
خیبرپختونخوا میں صوابی، مردان، پشاور،نوشہرہ، کوہاٹ اوربنوں جبکہ سندھ کےعلاقے سکھر،شکارپور، کشمور اور خیرپور میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نےلاہورمیں آئندہ دنوں میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کردیاجبکہ دن بھر سورج اوربادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی۔