پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت 53 ہزار 200 روپے بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 220000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 30779روپے تھی جو دسمبر 2024 تک مہنگا ہوکر ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کیفیت شامل رہی۔
خیال رہے کہ دو سال کے دوران مجموعی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 78 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں سال 2023 کے دوران بھی سالانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت 35 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ سونے کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر تنظیم ”ورلڈ گولڈ کونسل“ نے اپنے 2024 کے آؤٹ لک رپورٹ میں پہلے ہی واضح کیا تھا کہ 65 فیصد امکان ہے کہ 2024 میں امریکی معیشت سست روی یا ’سافٹ لینڈنگ‘ کا تجربہ کرے گی۔ اگر ایسا ہوا تو سونے کی مانگ ’الٹرا پوٹینشل کے ساتھ فلیٹ‘ ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔