یورپ میں کامن چارجر کا قانون لاگو ہوگیا۔
موبائل جو بھی ہو چارجر اب ایک ہی ہوگا اب یورپ بھر میں کسی بھی کمپنی کے موبائل کے لیے ٹائپ سی چارجر ہی استعمال ہوگا۔
نیا قانون لاگو ہونے کے بعد ایپل کمپنی بھی آئی فونز کے ساتھ اینڈرائیڈ سسٹم کے ٹائپ سی چارجر دینے کی پابند ہوگی۔
یورپی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2022 میں کامن چارجر لا پاس کیا تھا اور ایپل کو اپنی ڈیوائسز کے لیے چارجر تبدیل کرنے کے لیے 2024 کے اختتام تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔