وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
پیر کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے انسداد پولیو مہم اور پولیو ورکرز کی محنت کی تعریف کی ہے اور پولیو کو پاکستان سے ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،تاہم صحت عامہ اور دیکھ بھال کی نگرانی کے جدید عمل سے بہتر نتائج حاصل کیےجا سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو کسی طور پرنظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔