امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹک پر پابندی روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹک ٹاک پر پابندی روکنے کیلئے متحرک ہوگئے، سپریم کورٹ سے چینی سوشل میڈیا سائٹ پر پابندی کا معاملہ ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ منتخب صدر کو مسئلے کا سیاسی حل ڈھونڈنے کیلئے موقع دیا جائے۔
امریکی کانگریس نے ٹک ٹاک کو فروخت کرنے یا پابندی کا سامنا کرنے کیلئے 10 جنوری 2025ء کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 10 جنوری کو شروع ہوگی۔