صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اگر کوئی سپر پاور ہے تو ہماری پاور اللہ تعالی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نےشہیدبینظیربھٹوکی برسی پرگڑھی خدابخش میں ذولفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزارپرفاتحہ خوانی کی مزار پر حاضری دی اورپھول چڑھائے، تمام شہداکےبلندی درجات اورایصال ثواب کیلئےدعا بھی کی۔
شہیدبینظیربھٹوکی برسی پرگڑھی خدابخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کسی کی پروا کرنے کی ضرورت نہیں ہےمیں سب کو دیکھ لوں گا اگر کوئی سپر پاور ہے تو ہماری پاور اللہ تعالی ہے ۔
صدر آصف علی زرداری نے لاڑکانا میں جلسے سے خطاب میں کہا نہ آپ کا پانی کہیں جائے گا نہ گیس کہیں جائے گی جس کا جو حق ہے اُسے ملے گا مشکل حالات سے نکال کر پاکستان کو بچائیں گے ۔
بینظیربھٹوکی برسی پرگڑھی خدابخش میں پیپلزپارٹی کے جلسے پر آصف علی زرداری نے خطاب میں کہا کہ ہم نے ذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ واپس کرایا،اب یہ عدالتی قتل ہی رہےگا،ہماری وفا دھرتی اوروفاق سےہے،ہم جوبھی کام کریں گےعوام کوجواب دہ ہوں گے۔