کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رواں سال کی سرد ترین رات رہی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا سردی کا سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔
کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رواں سال کی سرد ترین رات رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت گلستان جوہر میں درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ، جناح ٹرمینل پر 8، شاہراہ فیصل پر 8.5، ماڑی پور پر 9، بن قاسم میں 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں سردی کا سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا، اس سے قبل 14 دسمبر 1986ء کو شہر کا کم سے کم پارہ 1.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔