علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنیوالے مسافر سے کروڑ روپے مالیت کے آئی فون برآمد کر لئے گئے ہیں۔
لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم حکام نے کارروائی کے دوران انٹرنیشنل فلائٹ سے آنے والے مسافر سے کروڑ روپے مالیت کے موبائل برآمد لئے ہیں آنے والے مسافر کے پاس 37 آئی فون تھے۔
کسٹم حکام کے مطابق شک پر کسٹم اہلکاروں نے مسافر کے بیگ سے غیر قانونی طور پر لائے گئے موبائل فون برآمد کئے ہیں مسافر نے یہ فون بیگ میں چھپا کررکھے تھے ۔