پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں یوتھ فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کےتعاون سےمنعقدکیا جانےوالے آل کشمیر یوتھ فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی،فیسٹیول کی افتتاحی تقریب ملک باز اسپورٹس اسٹیڈیم بھمبر میں منعقد ہوئی
تقریب کےمہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر محمد راشد حنیف تھے,محمد راشد حنیف نےکہا ہماری کوشش ہےکہ آزاد کشمیر بھر میں میدانوں کو آباد کیا جائے تا کہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکے۔
اہل علاقہ نے اس اقدام کو نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی بہترین کاوش قرار دیا۔