لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی کی شدت بڑھ گئی۔
لاہور کےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،گلبرگ،جیل روڈ، کینال روڈ۔پنجاب سوسائٹی، شنگھائی روڈ،کچا جیل روڈ، کوٹ لکھ پت پر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر میں ہونے والی بارش سے خنکی بڑھ گئی،کہیں مقامات پر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے،شہر کے دیگر علاقوں میں بونداباندی ریکارڈ کی گئی،۔
درجہ حرارت کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھرمطلع آبر آلود رہے گا،جبکہ آئندہ تین روز تک سورج جم کر نکلے گا۔