سیاسی جماعتوں اور کئی بار کونسلز کے بعد کراچی بار کونسل نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
کراچی بار کونسل نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔
کراچی بارکونسل کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت بنائے گئے آئینی بینچز اور فیصلے بھی ختم کئے جائیں۔
کراچی بار کونسل نے درخواست میں چاروں صوبوں، وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار کونسل کے 8 سابق سربراہان، لاہور ہائیکورٹ بار، بلوچستان ہائیکورٹ بار، پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل بھی 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرچکی ہیں۔