محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی جیلوں میں قیدیوں کیلئے پی سی او کی سہولت متعارف اور ایس او پیز جاری کردیئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کیلئے پی سی او کی سہولت پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق قیدی کو خونی رشتوں، اہلیہ، لیگل کونسل سے رابطے کی اجازت ہوگی جبکہ ہر قیدی ایک ہفتے میں 80 منٹ تک فون کال پر بات کرسکے گا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق خواتین، نوعمر اور سزائے موت کے قیدیوں کا پی سی او بوتھ ان کے بیرک میں ہوگا۔