قازقستان میں آذربائیجان کے طیارے سے پرندہ ٹکرایا یا میزائل سے نشانہ بنایا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق قازقستان میں آذربائیجان کے جہاز کےملبے پردھاتی ٹکڑوں کے متعدد نشانوں نے معاملہ مشکوک بنا دیا،آذربائیجان ایئرلئن نے تحقیقات مکمل ہونے تک روس کے لیے فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا ۔
حادثے میں اڑتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ۔ قازق حکام کا کہنا ہے طیارے میں سوار انتیس افراد زندہ بچ گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔
طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے، مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے، طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا جارہا تھا۔