جاپان کی قومی ایئرلائنز پر صبح سویرے سائبر حملہ کیا گیا جس سے قومی اور بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن متاثر ہونے کا امکان ہے ۔
جاپان ایئر لائنز کےترجمان نےتصدیق کرتےہوئےکہا کہ سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کو جانچا جا رہا ہے ۔ کمپنی کا اندرونی اور بیرونی نظام متاثر ہوا ہے،مسافروں کو ائیر پورٹ آنے سے قبل معلومات حاصل کرنے کا کہا گیا ہے ۔