چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا نے دورہ کویت کے دوران عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقتیں کیں جس میں فریقین نے دفاع اورسلامتی کےشعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کیلئےنئی راہیں تلاش کرنےکی اہمیت پرزور دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کویت پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کوسلامی دی ۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کویت کےولی عہدصباح الخالدالحمدالمبارک الصباح،اول نائب وزیراعظم فہد یوسف الصباح،لیفٹیننٹ جنرل ہاشم الرفیع ، عبداللہ مشعل الصباح اورکویتی قائمقام چیف آف اسٹاف میجرجنرل صباح جابرالصباح سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ فریقین نے دوطرفہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعاون کےمزیدفروغ کیلئےمشترکہ وعدوں کااعادہ کیا، جنرل ساحرشمشادمرزانےمبارک العبداللہ جوائنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا بھی دورہ کیا،جہاں انہیں اکیڈمی کی تربیتی سرگرمیوں کےبارے میں بریفنگ دی گئی ۔