وطن سےمحبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے سپاہیوں کی پہچان ہے،جان قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔
دفاع وطن میں جان قربان کرنے والی داستانوں میں سے ایک سپاہی عاطف نذیر شہید کی ہے،سپاہی راجہ راشدمحمود شہید نے 9 جون 2024 کو لکی مروت میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
سپاہی راجہ راشد محمود کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے،سپاہی راجہ راشد محمود شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔
سپاہی راجہ راشدمحمود کے لواحقین نے اپنے احساسات وجذبات کا اظہار کرتےہوئے کہا"بچپن سے ہی بہت ذہین اور پاک فوج میں بھرتی ہونے کا شوق تھا"بہت فخرہےکہ بیٹا راہِ حق میں ملک وقوم کے لیے شہید ہوا،اپنے باقی دو بیٹوں کو بھی ملک کی خاطر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔
بہت خوش قسمت ہوں کہ شہید کی والدہ ہوں،بیٹا بہت تابعدار اورخدمت گزار تھا، گھر آتے ہوئے سب کے لیےتحفے لے کر آتا تھا،راشد کی جدائی کا بہت غم ہے مگر اس نےملک اور قوم کے لیےشہادت نوش کی، دعا ہے کہ اللہ اس کے درجات بلند کرے،بھائی بہت اچھے تھے اور سب کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے۔
میٹرک کے بعد میں نے اپنی تعلیم چھوڑ دی تھی تو بھائی کی خواہش پر میں نے تعلیم جاری رکھی،فخر ہے کہ اللہ نےمیرے بھائی کو شہادت کا رتبہ عطا کیا،سپاہی راجہ راشد محمود کی شجاعت اور بہادری تاریخ کا ایک روشن باب ہے
پاک فوج کے اس بہادر سپوت نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کےوطن کی سالمیت کو برقرار رکھا ان کی قربانی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔