دنیا کی سب سے طویل اور تیز رفتار انٹرنیٹ سب میرین کیبل پاکستان پہنچ گئی۔
پہلے افریقہ پھر عمان میں سمندر کی گہرائیوں میں کیبل کی تنصیب ہوئی جس کے بعد ٹرانس ورلڈ نامی کمپنی نے کراچی کے ساحل ہاکس بے تک پہنچایا ۔
چیف ٹیکنیکل آفیسرعامر الدین کہتے ہیں کیبل پاکستان کو مڈل ایسٹ ، افریقہ اور یورپ سے منسلک کرے گا۔
ٹو افریقہ سب میرین انٹر نیٹ کیبل 45 ہزار کلو میٹر پرمشتمل ہے جبکہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز اس کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں ۔
چیف ٹیکنیکل آفیسر ٹرانس ورلڈ عامر الدین کے مطابق ٹو افریقہ سب میرین کیبل ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جو انٹرنیٹ مواد بڑھنے اور انٹرنیٹ کیبلز کی طلب میں بھی اضافے کا باعث بنے گی ۔
ٹرانس ورلڈ نے اس سے پہلے بھی 2 انٹرنیٹ سب میرین کیبلز پاکستان تک پہنچائی ہیں ۔