9 مئی کے ملزمان کو ملٹری کورٹس کی جانب سے سزا سنائے جانے پر عوام نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے ملزمان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دینی چاہیے اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو بھی سخت سزا دینی چاہیے
اس حوالے سےعوام کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعات میں ملوث افراد نے پاکستان سے غداری کی ہے ان کے لئے کئے جانے والا فیصلہ سو فیصد درست ہے،اس واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو عمر قید کی سزا ہونی چائیے تاکہ دوبارہ ملکی سلامتی کو خطرہ نہ ہو۔
ملک کےموجودہ حالات کا یہ تقاضا ہے کہ ایسے شرپسندوں کو سزا سنائی جائے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں، خیال رہے کہ 21 دسمبر کو ملٹری کورٹس نے 9 مئی کے 25 ملزمان کو دس سال قید کی سنائی