ملک بھر میں لینڈ لائن انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانےکی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لئے جدید کیبل آئندہ چند روزمیں منسلک کردی جائے گی،کیبل بچھانےکا کام آخری مراحل میں ہے،پی ٹی اے حکام نے بھی افریقا ٹو کیبل منسلک ہونے کی تصدیق کر دی ۔
پروگرام کےتحت 45 ہزارکلومیٹرطویل انٹرنیٹ کیبل پاکستان سےمنسلک ہوگی،ذرائع کےمطابق کیبل کی گنجائش 180 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ ہے،کیبل منسلک ہونے سےسوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں اضافہ ہوگا ۔
انٹرنیٹ صارفین کیلئے زیادہ تیز اورمستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی,جس سے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ ملے گا,یورپ، افریقا، ایشیا کی 46 کیبل لینڈنگ اسٹیشن جوڑی جا رہی ہیں,کیبل فیس بک میٹا کا پروجیکٹ ہے، جس کا حصہ پاکستان بھی ہے۔