پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کےدوسرےروز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی دیکھی جارہی ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس کی 160 پوائنٹس بڑھ کر 114084 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے،اس کے علاوہ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 658 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔