حکومت اور اپوزیشن میں بات چیت کا مارکیٹ پر مثبت اثر دیکھا جارہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان جاری ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں نمایاں تیزی کےساتھ کاروبارکا آغاز ہوا ہے،اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 3500 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی،پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں ایک لاکھ دس ، گیارہ بارہ اور تیرہ ہزار پوائنٹس کی چار حدیں بحال ہوگئیں۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی 10منٹ میں 2ہزارسےزائدپوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں110000اور111000 پوائنٹس کی دوحدیں بحال ہو گئیں،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 2133 پوائنٹس بڑھکر 111646پوائنٹس پرجاپہنچا ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔