امریکی صدر جو بائیڈن نےکہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا کی مذمت کرنی ہوگی،ہم امن کوششوں سےدستبردار نہیں ہوسکتے۔
امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم دو ریاستی حل سے دستبردار نہیں ہوسکتے، اسرائیل اور فلسطین امن وسلامتی اور وقار کےساتھ رہنے کے مستحق ہیں۔
دوسری جانب اسپیکر روسی پارلیمنٹ نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے،جنگ کو ہوا دے رہے ہیں، غزہ کے شہریوں پر بمباری کے لئے اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔