آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےمشترکہ مقاصد کے حصول میں کثیرالقومی فضائی مشقوں کی بنیادی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکامیاب مشق انڈس شیلڈ 2023ء کےانعقادپرایئر پاورسنٹر آف ایکسی لینس کوسراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاپاک فضائیہ کےآپریشنل ائیربیس کادورہ کیا، آرمی چیف کی آمدپرائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھونےاستقبال کیا،اس موقع پرموقع پرترکیہ، آذربائیجان اورہنگری کےائیرچیفس بھی موجودتھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کوایئر پاورسنٹر آف ایکسی لینس اورمشق کے وسیع دائرہ کارپربریفنگ دی گئی،ائیرچیف نےسٹیٹ آف دی آرٹ ایئر پاورسنٹر آف ایکسی لینس کےمتعلق روشنی ڈالی اور کہا کہ جدید ترین انفراسٹرکچرنےمشق کی کامیابی یقینی بنانےمیں اہم کردارادا کیا ہے۔
جاری بیان کے مطابق آرچیف نے جاری مشقوں کا مشاہدہ کیا اور پاک فضائیہ کی میزبانی میں 14اتحادی ممالک کی مشق میں بھرپورشرکت اورکامیاب مشق انڈس شیلڈ 2023ء کےانعقادپرایئر پاورسنٹر آف ایکسی لینس کوسراہا۔
آرمی چیف جنر عاصم منیر نےمشترکہ مقاصد کے حصول میں کثیرالقومی فضائی مشقوں کی بنیادی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سنٹرنےانتہائی ہنرمند اورماہر فضائی جنگجو تیارکرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،جنرل عاصم منیرنےائیرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھوکی متحرک قیادت کو بھی سراہا ۔