چین کے خلا بازوں نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر مسلسل 9 گھنٹے چھ منٹ تک چہل قدمی کرکے امریکا کاریکارڈ توڑ دیا۔
ناسا کے مطابق دو چینی خلا بازوں نے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر کارنامہ سرانجام دیا ۔ اس دوران سائنسی تجربات اور تکنیکی معاملات پر بھی کام کیا گیا ۔
اس سے قبل 2001 میں امریکی خلا بازوں نے 8 گھنٹے 56 منٹ تک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر چہل قدمی کی تھی۔