بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کے لیے نیا چیلنج بن گئی ہے۔ جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ تعلقات میں نمایاں تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی معاہدے منسوخ کر دیے ہیں۔ بھارت میں بنگلہ دیشی قونصل خانے پر حملے اور بنگلہ دیش کے عوام میں بھارت مخالف جذبات کے باعث دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پانی کی تقسیم، غیرقانونی امیگریشن اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق جیسے مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہوگئے ہیں۔
چٹاگانگ میں پاکستانی کارگو جہاز کی آمد اور کسٹم کے معائنے میں نرمی، بنگلہ دیش اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات کا مظہر ہے جو کہ بھارت کے لیے شدید تشویش کا باعث بن رہا ہے۔
عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ ٹیلی کام کا ایک بڑا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے، جس سے بھارت کی بنگلہ دیش پر اثر و رسوخ قائم رکھنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔