ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی کمی ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 12دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1433روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.47فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1440روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں 12دسمبرکوختم ہونے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1385روپے رہی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1385روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1397روپے،راولپنڈی1388روپے،گوجرانوالہ1450روپے،سیالکوٹ 1430روپے،لاہور 1493روپے، فیصلآباد1430روپے،سرگودھا1420روپے،ملتان 1441روپے، بہاولپور 1477روپے، پشاور1450روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1390روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1340روپے، حیدرآباد1340 روپے، سکھر1450روپے،لاڑکانہ 1400روپے، کوئٹہ 1435روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1347روپے ریکارڈکی گئی۔