آسٹریلیا کے ہمسایہ ملک وانواتو میں سات اعشاریہ چار شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔
زور دار جھٹکوں سے کئی عمارتیں گر گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ دارالحکومت پورٹ ولا کا مضافاتی علاقوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔
کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہوگئی۔ حکام نے سونامی وارننگ جاری کرنے کے کچھ دیر بعد واپس لے لی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں ہر طرف بکھرے ملبے اور ملبے تلے دبے گاڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق زلزلے سے امریکی سفارتخانہ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم عملہ محفوظ رہا۔ امریکی سفارتخانے کو اگلے احکامات تک بند کردیا گیا۔