انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے براڈکاسٹرز کو آگاہ کردیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچز دبئی میں ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے پاک بھارت میچز کولمبو میچز کروانے سے متعلق تجویز آئی سی سی نے مسترد کردی اور آئی سی سی نے لوکل براڈکاسٹرز کو دوسرے وینیو سے متعلق آگاہ کردیا۔
براڈکاسٹرز ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچز دبئی میں ہونگے تاہم آئی سی سی نے شیڈول کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں بتایا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق تمام معاملات حل ہوچکے ہیں، کوئی ابہام باقی نہیں رہا، امید ہے آج شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو دبئی میں ہوگا۔ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز دبئی میں ہوں گے، اگر بھارت ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچتا تو میچز لاہور میں ہوں گے۔