پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے 87 مقامی کھلاڑیوں کیٹگری تجدید کردی ہے۔
عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، افتخار احمد، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور بابر اعظم (پشاور زلمی) کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔تین ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی (کراچی کنگز) محمد عامر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) صائم ایوب (پشاور زلمی) اور انٹرنیشنل کرکٹر اسامہ میر (ملتان سلطانز) کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینم کیٹگری میں ترقی دے دی گئی۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں کل 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی شامل ہیں، کراچی کنگز کے تین کھلاڑی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہے۔
30 کھلاڑی گولڈ کیٹگری کا حصہ ہیں جن میں پشاور زلمی کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ پانچ کھلاڑی ہیں جبکہ گولڈ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی ہیں۔
سلور کیٹگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے چار گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے تین کھلاڑی اس کیٹگری میں شامل ہیں۔ کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹگری میں دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹگری کا ایک کھلاڑی ہے۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیے گئے 12 کھلاڑیوں میں سے تین، تین کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ایک کھلاڑی ہے۔
اس سے قبل جمعرات 12 دسمبر کو پی سی بی نے تمام چھ فرنچائزز کے لیے ٹریڈ ونڈو کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول دی تھی۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ کو ہونا ہے۔ ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔