ویسٹ انڈیز نے سابق کپتان اور آلراؤنڈر ڈیرن سیمی کو تمام فارمیٹس کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
سابق کپتان ڈیرن سیمی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی کوچنگ کررہے تھے تاہم اب وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر مائلز باسکومب نے پریس کانفرنس کے دوران ڈیرن سیمی کی تقرری کے حوالے سے اعلان کیا اور بتایا کہ سیمی یکم اپریل 2025 سے باضابطہ طور پر ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وائٹ بال ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض بھی جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 2 بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا جبکہ انہیں 2023 میں وائٹ بال ٹیموں کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔