شام میں بشارحکومت خاتمے کے بعد اجتماعی قبروں کی دریافت کا سلسلہ جاری ہے۔
دمشق سے 25 کلومیٹر دور ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔ جس میں ہزاروں لاشیں دفنائی گئیں۔ جنوبی شام میں اب تک بارہ اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں۔
ایک قبرسے خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ دمشق کے قریب نجھا میں بھی مشتبہ اجتماعی قبرکی سیٹلائٹ تصاویرجاری کردی گئی۔
خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ دوہزارتیرہ کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔