پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل تیرہ ماہ اضافے کے بعد پہلی بار کمی دیکھی گئی ہے۔
نومبردوہزار چوبیس میں آئی ٹی کی برآمدات اکتوبر دوہزار چوبیس کے مقابلے میں ساٹھ لاکھ ڈالر کم رہیں ۔ اکتوبر میں پاکستانی کمپنیز نے آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات سے بتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کمائے ۔ آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر دو فیصد کمی او رسالانہ بنیاد پر پچیس فیصد اضافہ ہوا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب ترپن کروڑ ڈالرز رہیں ۔ گزشتہ مالی سال کے پانچ ماہ میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب پندرہ کروڑ ڈالر رہی تھیں ۔ ماہرین کے مطابق آئی ٹی کے شعبے کو رعایت دینے اور خلیجی ممالک سے زیادہ آرڈرز ملنے سے برآمدات بڑھیں۔