آئی ایم ایف شرائط کے پیش نظر مختلف کاروباری شعبوں کی سیل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 107 کمپنیوں کو 31 دسمبرتک ایف بی آر سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کی ڈیڈلائن بھی دیدی گئی ہے۔
فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز یعنی زیادہ طلب کی حامل اور جلد فروخت ہونے والی کم قیمت اشیا والی 107 ایف ایم سی جی کمپنیوں کوریئل ٹائم ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم سے لنک کیا جائےگا۔
سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ساتھ مینوفیکچرز کی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ سے سپلائی اور اینڈ کنزیومرتک پوری چین کومانیٹر کیا جائے گا۔
رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے ایک نجی کمپنی کولائسنس بھی جاری کردیا گیا۔ فاسٹ موونگ کنزیومرگڈز میں خوراک، مشروبات، دوائیں، گھریلو استعمال کی اشیا اور ڈسپوزیبل آئٹمزوغیرہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پورے ملک میں لارج ٹیکس پیئر یونٹس کو کمپنیوں کا ڈیٹا بھی شیئر کردیا گیا ہے۔