انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔