کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے برطانوی بلے باز جیسن رائے کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
فرنچائز ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 میں انگلش کرکٹر جیسن رائے کو ریٹین نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں ریلیز کیا جارہا ہے۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وسیم جونیئر کو ریٹین کیا جائے گا جبکہ سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے۔
فرنچائز ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔