بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ورلڈ کپ 2023 کے دوران بنگلا دیش کے خلاف میچ میں باؤلر بن گئے۔
بھارت اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 17 ویں میچ میں پونے میں مدمقابل ہیں جہاں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ ورلڈ کپ 2023، بنگلا دیش کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری
میچ کے دوران بھارتی باؤلر ہاردک پانڈیا 9 ویں اوور کی تیسری گیند کروانے کے بعد زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
پانڈیا کے باہر جانے کے بعد ویرات کوہلی نے ان کے اوور کی بقیہ تین گیندیں کرائیں جن پر انہیں دو رنز پڑے۔
Virat Kohli the bowler 👀#CWC23 | #INDvBAN pic.twitter.com/KSOfWE5Urx
— ICC (@ICC) October 19, 2023
اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود شائقین کی جانب سے بہت دلچسپ ردعمل سامنے آیا اور وہ کافی پرجوش دکھائی دیئے۔
رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں آخری بار باؤلنگ کی تھی، انہوں نے دو مکمل اوور کرائے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہیں مل سکی تھی۔
اس سے قبل کوہلی نے 2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 7 اوور کرائے تھے اور برینڈن میک کولم کی وکٹ حاصل کی تھی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ویرات کوہلی کی باؤلنگ کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جن پر ان کے مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
Virat Kohli The Bowler Bowling Right arm quick bowling for India 🔥#INDvsBANpic.twitter.com/21gST0kuHC
— ANSH. (@KohliPeak) October 19, 2023