انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 17 ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی، ویرات کوہلی نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔
بنگلہ دیش کے 257 رنز کے ہدف کا تعاقب بھارت نے پراعتماد انداز میں کیا، اوپنرز نے ٹیم کو 93 رنز کا آغاز فراہم کیا، بھارت نے 41.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔
روہت شرما 48 رنز اور شبمن گل 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شریاس ائیر 19 رنز بناسکے، کے ایل راہول 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 97 گیندوں پر ناقابل شکست 103 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، ویرات کوہلی نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی ساتھ ہی انہوں نے اپنے سنچری بھی مکمل کی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے دو اور حسن محمود نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، حسن محمود 65، نسیم احمد 60 اور شریف الاسلام 54 رنز دے کر مہنگے ترین بولرز رہے۔
بنگلا دیش اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے 17 ویں میچ میں پونے میں مدمقابل تھیں، جہاں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Bangladesh have won the toss and elected to bat first in Pune 🏏
Shakib Al Hasan sits out with an injury 👀#INDvBAN 📝: https://t.co/MONolx3Yt9 pic.twitter.com/brCizSvU2h
— ICC (@ICC) October 19, 2023
بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے8 وکٹوں پر 256 رنزبنائے، بلے باز لٹن داس 66اور تنزید حسن 51 رنزبنانے میں کامیاب رہے ،محموداللہ نے 46اورمشفق الرحیم نے38 رنزبنائے،جبکہ جسپریت بُمرا،محمدسراج اور رویندراجڈیجہ کی2-2وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلا دیشی سکواڈ : کپتان نجم الحسین شانتو، لٹن داس، تنزید حسن، مہدی حسن میراز، مشفیق الرحیم ، توحید ہردوئے، محمود اللہ، نسیم احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام اور حسن محمود۔
ICC Men's Cricket World Cup 2023
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) October 19, 2023
Bangladesh 🆚 India 🏏
Bangladesh Playing XI 🫶 🇧🇩
Photo Credit: ICC/Getty#BCB | #INDvBAN | #CWC23 pic.twitter.com/PphKF5JkKF
بھارتی سکواڈ : کپتان روہت شرما ، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول ، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو اور محمد سراج۔
🚨 Toss & Team News 🚨
— BCCI (@BCCI) October 19, 2023
Bangladesh have elected to bat against #TeamIndia.
A look at India's Playing XI 🔽
Follow the match ▶️ https://t.co/GpxgVtP2fb#CWC23 | #INDvBAN | #MeninBlue pic.twitter.com/RuFBkS8XMj