انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں آٹھ روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ارشد جاوید نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں پولیس کی درخواست پرکارروائی کی،پولیس نےعدالت کوبتایا کہ ملزمان گرفتاری کےڈرسےروپوش ہو چکے ہیں،ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئےمگروہ گرفتار نہ ہو سکے۔
جس پرعدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال،حماد اظہر،مرادسعید، زبیرخان نیازی، حامد رضاگیلانی، محمد جاوید،عبدالصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔