نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کھاد کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،سیکرٹریز پٹرولیم،صنعت اور گیس کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی ، اجلاس میں کھاد کی قیمتوں، اسٹاک اور مارکیٹ میں ان کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں کھاد کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے اور قیمتیں مستحکم ہیں،اجلاس میں کھاد کارخانوں کیلئے گیس کی دستیابی کا جائزہ لیا اور تسلی بخش قرار دیا گیا۔
اسحاق ڈار نے ربیع فصل کیلئے کھاد کارخانوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ، کھاد کی مستحکم پیداوار اور ذخیرہ کو یقینی بنانےکی ہدایت کی ۔