صدر نے فرانس کے نئے وزیراعظم کے لئے سینئیر سیاستدان فرانسوا بائرو کو نامزد کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح فرانسیسی صدر نے پونے دو گھنٹے سیاستدان فرانسوا بائرو سے ملاقات کی ، فرانسوا بائرو سینئیر سیاستدان اور طویل عرصے سے صدر میکرون کے سینٹرسٹ اتحادی رہے ہیں ۔
فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ نے تین ماہ کے بعد ہی وزیر اعظم مشل بارنیئر عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے گزشتہ ہفتے معزول کردیا تھا۔
گزشتہ کئی مہینوں سے جاری سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے صدر میکروں نے فرانسوا بائرو کو وزیر اعظم منتخب کیا ہے ، فرانسوا بائرو میکرون کے اتحادی، وہ جنوب مغرب سے میئر اور سینٹرسٹ موڈیم پارٹی کے رہنما ہیں۔
فرانس کی سیاست اس وقت سے تعطل کا شکار ہے ، جب صدر ایمانوئل میکرون موسم گرما کے دوران پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا تھا ، جس میں ان کی پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور صدر نے اکثریت حاصل کرنے والے اپوزیشن سیاسی اتحاد کا وزیراعظم نامزد کرنے کی بجائے مشل بارنئیر کو وزیراعظم نامزد کردیا تھا ۔