وفاقی حکومت نے مزید چھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس سے سالانہ تین سو ارب روپے کی بچت متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 2ہزار 396 میگاواٹ کے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہوں گے اور اس حوالے سے ٹاسک فورس نے ہوم ورک بھی مکمل کر لیاہے ، معاہدوں کوختم کرنےکا معاملہ وفاقی کابینہ کومنظوری کیلئےبھیجاجائےگا۔ آئی پی پیزسےمعاہدےختم کرنےسےبجلی ٹیرف میں بھی کمی ہوگی ۔
126میگاواٹ کے ٹپال انرجی ، 165میگاواٹ کےاٹک پاور،131میگاواٹ کے کوہ نور پلانٹ ، کیپکو پاور پلانٹ کے 1638 اور 200 میگاواٹ کے پلانٹ سے معاہدے منسوخ ہوں گے۔ لبرٹی پاور پلانٹ کے ساتھ بھی معاہدہ ختم کیا جائے گا۔