نگران وزیراعظم سے معروف چینی کمپنیوں چیئرمین مِن میٹلز اور چیئرمین میٹالرجیکل کارپوریشن نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں کان کنی،معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی، نگران وزیراعظم نے شرکا کو حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا، انوارالحق کاکڑنےشرکاکوخصوصی سرمایہ کاری کونسل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
چیئرمین مِن میٹلز اور چیئرمین میٹالرجیکل کارپوریشن سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےاقدامات اٹھارہی ہے۔
یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چار روزہ دورے پر چین میں موجو ہیں جہاں ان کی عالمی رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز یجنگ میں سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم سےخطاب کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالرکے 50 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ سی پیک کے تحت نیشنل گرڈ میں آٹھ ہزارمیگا واٹ بجلی شامل ہوچکی ہے جبکہ ہزارمیگاواٹ کے منصوبے زیرتکمیل ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم چین کےساتھ مل کرایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہمیں متحد کرنے والے بندھن ہمیں تقسیم کرنے والی قوتوں سے زیادہ مضبوط ہوں۔