انگلینڈ کے ہیری بروک نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق انگلش کھلاڑی ہیری بروک نے اپنے ہم وطن کھلاڑی جو روٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جبکہ روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 6 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجےترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ساوتھ افریقہ کے ٹیمبا باووما تین درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر آگئے۔
پاکستان کے سعود شکیل دسویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم 19 ویں سے ایک درجہ ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ باؤلرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے۔
مچل اسٹارک تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور پاکستان کے نعمان علی 11 ویں سے 10 ویں نمبر پر جبکہ ساوتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کی چار درجے ترقی ہوئی اور وہ 18 نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔